پاکستان میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

06:31 PM, 11 Dec, 2025

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے ہوگئی۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سونے کی سالانہ طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان رہتی ہے، جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر کے قریب بنتی ہے، لیکن اس کاروبار کا 90 فیصد حصہ ابھی تک غیر دستاویزی طور پر چل رہا ہے۔

پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر سی سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

پاکستان سونے کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے، اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ اس وقت ملک کے سرکاری سونے کے ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریکو ڈیک منصوبہ اگلے 37 سالوں میں 74 ارب ڈالر تک کی آمدنی پیدا کرسکتا ہے، اور موجودہ قیمتوں کے مطابق اس سے 1 کروڑ 79 لاکھ اونس سونا حاصل ہوگا، جس کی مالیت تقریباً 54 ارب ڈالر ہے۔

مزیدخبریں