امریکا اور دیگر ممالک دہشت گردوں کی مدد بند کر دیں: بشارالاسد

امریکا اور دیگر ممالک دہشت گردوں کی مدد بند کر دیں: بشارالاسد

دمشق: شام کے صدر بشارالاسد امریکی صدر پر برس پڑے اور اپنے میں واضح کر دیا کہ شام میں محفوظ زونز بنانے کی ٹرمپ کی تجویز کبھی حقیقت نہیں بن سکتی۔ صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ شام میں دہشت گردی کو شکست دینے کا واحد طریقہ شامی حکومت سے تعاون ہے۔ انہوں نے کہا ٹرمپ کو میڈیا کے ذریعے پیغام نہیں دوں گا شاید سفارتی ذریعہ استعمال کروں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈیا کے ذریعے پیغام نہیں دوں گا۔

بشارالاسد نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک دہشت گردوں کی مدد بند کر دیں تو پناہ گزین خود واپس آ جائیں گے۔ امریکا کو شام کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرنا ہو گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا بھی حقیقی کردار ادا کرے تو اسے بھی خوش آمدید کہیں گے کیونکہ روسی فوجی دہشت گردی ختم کرنےمیں حقیقی کردار ادا کر رہے ہیں۔

شامی صدر نے گزشہ دنوں 13 ہزار لوگوں کو خفیہ پھانسی دینے کے حوالے سے شائع ہونیوالی رپورٹ کر مسترد کر دیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں