10سال سے یمن میں پھنسے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

 10سال سے یمن میں پھنسے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صنعاء:یمن میں ایک عشرے سے پھنسے 7 پاکستانیوں اور ان کے خاندان کی مشکل آسان ہوگئی۔ساتوں پاکستانی مچھیرے دفتر خارجہ اور آئی سی آرسی کی مدد سے آزادہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔کراچی اور بلوچستان کے ماہی گیرلگ بھگ دس برس قبل مچھلی کے شکار کے لیے گئے مگر بھٹک کر انٹرنیشنل پانیوں میں پہنچ گئے اور واپس نہ آسکے۔
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کی نمائندہ اور دفتر خارجہ حکام نے یمن سے واپس آنے والے 7پاکستانیوں کا ان کے اہل خانہ کے ہمرا ہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔دس برس قبل اپنے پاﺅں پر چل کر مچھلی کے شکارکے لیے جانے والے ایک ماہی گیر کو وطن واپس پہنچنے پر وہیل چئیر پر ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔
انٹرنیشنل لاﺅنج سے باہر آنے پر یہ ماہی گیر اپنوں سے گلے ملی تو فرط جذبات میں ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔واپس پہنچنے والے ماہی گیر آج دوپہر میں اپنے خاندان کے ہمارے آئی سی آر سی کے دفتر میں پریس کانفرنس میں اپنی روداد پیش کریںگے۔