کراچی یونیورسٹی نے بھائی کو بھائی سے ملادیا ,فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال سے ملاقات کو حسن اتفاق قرار دیدیا

04:24 PM, 11 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: جامعہ کراچی نے بھائی کو بھائی سےملادیا ، ماضی کےحلیف اورموجودہ حریف فاروق ستار اور مصطفی کمال ایک ہی تقریب میں اکھٹے ہوگئے ، ساتھ ساتھ بیٹھے ، مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا اور پرجوش انداز میں مصافحہ بھی کیا ۔ 

سیاست اور جنگ میں سب جائز کا مقولہ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے سچ کردکھایا ۔ دونوں نے ساتھ ساتھ نشستیں سنبھالیں ، پھر مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا  اورزوردار مصافحہ بھی کیا۔
تقریر ختم ہوئی تو مصطفیٰ کمال جاتے جاتے ، دوبارہ فاروق ستار سے مصافحہ کرنا نہ بھولے ۔تقریب کے بعد فاروق ستار سے اگلی ملاقات کا سوال پوچھا گیا ، تو وہ یہ کہہ کر چلتے بنے ۔

کراچی کی گرما گرم سیاست میں سیاسی حریفوں کا یوں مل بیٹھنا سب کو ہی اچھا لگا،باہم ملاقاتیں ہوتی رہیں تو ،، آج ہاتھ ملے ، کل دل بھی مل جائیں گے ۔

مزیدخبریں