روس میں طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک

روس میں طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک

ماسکو: روس سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی۔ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 71 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
روسی نیوز ایجنسی کے مطابق مسافر طیارہ دارالحکومت ماسکو سے اورسک شہر جارہا تھا تاہم طیارے کا اڑان بھرنے کے چند منٹوں بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا۔مسافر طیارہ ماسکو کے قریب ارگونو کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 6 عملے کے ارکان سمیت 71 مسافر سوار تھے، تاہم جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی لاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
روسی وزرات ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔