کرونا وائرس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستانیوں کو چین سے واپس لانے کا حکم

12:02 PM, 11 Feb, 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستانی شہریوں کو چین سے واپس لانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اظہر من اللہ نے استفسار کیا کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کو چین سے واپس کیوں نہیں لا رہا ؟ کیا ریاست بیان حلفی دے گی شہریوں کو نہ نکالنے کی وجہ سے کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا ؟ بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک اپنے شہریوں کو چین سے نکال رہے ہیں ، بنگلہ دیش اپنے شہریوں کو نکال سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں ؟ ۔

نمائندہ وزارت صحت نے عدالت میں بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو الگ کیا جائے ، ویکسین ابھی تک نہیں لائی گئی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سوال ہے کہ صرف ہم اپنے شہریوں کو کیوں نہیں نکال رہے ؟ ۔

مزیدخبریں