سیالکوٹ اسٹالینز کی شاندار انٹری، آفیشل لوگو سوشل میڈیا پر وائرل

12:41 AM, 11 Feb, 2026

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی نئی شامل ہونے والی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنا باضابطہ لوگو منظرِ عام پر لے آیا ہے۔

ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سیالکوٹ اسٹالینز صرف ایک کرکٹ اسکواڈ نہیں بلکہ ترقی کرتی ہوئی ایک مضبوط روایت کی نمائندہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فرنچائز ان شائقین کے جوش و جذبے اور فخر کی ترجمان ہے جو نسلوں سے سیالکوٹ کو کرکٹ کی دنیا میں نمایاں مقام دلانے میں کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔

لوگو کو طاقت، ولولے اور وقار کی علامت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک نئے دور کے آغاز کا پیغام دیتا ہے۔

مزیدخبریں