آذربائیجان اور امریکا کے درمیان تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے

01:14 PM, 11 Feb, 2026

واشنگٹن : آذربائیجان اور امریکا کے درمیان ایک اہم سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے چارٹر پر دستخط کیے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر اور امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اس معاہدے پر دستخط کیے، جسے صدر آذربائیجان نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا باب قرار دیا۔

صدر آذربائیجان نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت سکیورٹی، دہشت گردی کے خاتمے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس معاہدے کے ساتھ ساتھ "ٹرمپ روٹ فار انٹرنیشنل پیس اینڈ پراسپرٹی" کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

یہ معاہدہ آذربائیجان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا، خاص طور پر سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں۔

مزیدخبریں