پشاور : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کی عیادت کی۔ یہ دونوں سپاہی فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
وزیر داخلہ نے سپاہیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج کے بارے میں استفسار کیا۔ انہوں نے زخمی سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔محسن نقوی نے زخمی سپاہیوں کے بلند عزم اور جذبے کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔