کینیڈاکی مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول بڑھانے کے فیصلے کی مذمت

01:42 PM, 11 Feb, 2026

اوٹاوا: امریکا کے بعد کینیڈا نے بھی مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول بڑھانے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ کینیڈین وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اور مغربی کنارے کی حیثیت میں یکطرفہ تبدیلی ناقابل قبول ہے۔ کینیڈا نے اس عمل کو عالمی سطح پر امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے یہ کہا تھا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ مغربی کنارے میں استحکام کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

مزیدخبریں