پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن آج ہوگا

10:38 AM, 11 Feb, 2026

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ آکشن کی تقریب صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی، جس میں پی ایس ایل میں شامل تمام 8 فرنچائزز اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ ہر ٹیم آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا سکواڈ تشکیل دے سکے گی۔

اس آکشن میں 880 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں، اور پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ یہ آکشن پی ایس ایل کی تاریخ کا ایک نیا باب ہے، جس سے ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کی آخری انتخابی حکمت عملی مرتب کریں گی۔

مزیدخبریں