ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

11:04 AM, 11 Feb, 2026

احمدآباد : ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ جیتنے کے لیے ٹیم کو مشترکہ طور پر محنت کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاور پلے میں بیٹنگ اور مڈل اوورز میں اپنی باؤلنگ کو بہتر بنانا ہوگا۔ راشد خان نے مزید بتایا کہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور ضیاءالرحمان کی جگہ نور احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان مارکرام نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے، لیکن اب ہمارا مقصد اچھے رنز بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے کوربن بوش کی جگہ جارج لنڈے کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں