پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے پلیئرز آکشن کی تقریب

12:42 PM, 11 Feb, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ پلیئرز کی سلیکشن آکشن کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

لاہور میں منعقدہ تقریب میں اس بار 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے آکشن کا آغاز ہوا، جس نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

آل راؤنڈرز کی پہلی لاٹ میں پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔ تاہم، دیگر آل راؤنڈرز جیسے عماد وسیم، محمد جنید، مہدی حسن میراز، حسین طلعت، آصف آفریدی، دانش عزیز اور محمد ذیشان کو کسی فرنچائز نے خریدنے میں دلچسپی نہیں ظاہر کی۔

دوسری لاٹ میں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ سابق جنوبی افریقی کھلاڑی رائیلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں خریدا۔

اسی طرح، ملتان سلطانز کی ٹیم نئے مالکان کے ساتھ ’راولپنڈی‘ کے نئے نام سے ایونٹ میں شریک ہوگی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل الیون کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے اور پی ایس ایل 2023 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

مزیدخبریں