محکمہ موسمیات نے رمضان 1447 ہجری کے چاند کی پیش گوئی کردی

03:21 PM, 11 Feb, 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، رمضان 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق رمضان 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی، اور اس دن 29 شعبان 1447 ہجری کو رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات نے چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے ہیں۔ ان اوقات کے مطابق:

آزاد کشمیر: 6 بج کر 58 منٹ شام
بلوچستان: 7 بج کر 47 منٹ شام
سندھ: 7 بج کر 24 منٹ شام
خیبر پختونخوا: 7 بج کر 13 منٹ شام
پنجاب: 7 بج کر 08 منٹ شام
گلگت بلتستان: 6 بج کر 53 منٹ شام 

مزیدخبریں