اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی سرپرستی میں پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ایک نئی روح پھونک دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والا "انڈس اے آئی ویک 2026" ملک کو مصنوعی ذہانت (AI) کے عالمی نقشے پر لانے کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔اس سٹریٹجک فورم کا مقصد پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ایکوسسٹم کو مضبوط بنانا تھا۔ ایونٹ کے دوران درج ذیل اہم پروگرام منعقد کیے گئے۔
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کی شمولیت اور بااختیار بنانے پر توجہ،دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال اور جدید آلات کی نمائش،تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے عالمی سطح کے مقابلے۔
ایونٹ میں شریک ٹیکنالوجی کے ماہرین اور کاروباری شخصیات نے اس اقدام کو پاکستان کے مستقبل کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
ایس آئی ایف سی (SIFC) کی اسٹریٹجک معاونت سے پاکستان میں اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں تیزی آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق "انڈس اے آئی ویک" جیسے ایونٹس نہ صرف ملکی سطح پر آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال کریں گے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز؛ "انڈس اے آئی ویک 2026" کامیابی سے ہمکنار
02:49 PM, 11 Feb, 2026