'پاک بھارت کشیدگی میں 10 طیارے گرے، میں نے ٹیرف سے ایٹمی جنگ رکوائی:امریکی صدر ٹرمپ کا نیا انکشاف

03:49 PM, 11 Feb, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بروقت مداخلت اور معاشی پابندیوں کی دھمکی نے پاکستان اور بھارت کو ایک ہولناک ایٹمی جنگ سے بچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کے دوران دونوں جانب سے مجموعی طور پر 10 طیارے گرائے گئے تھے۔
     ٹرمپ نے کہا کہ وہ اب تک 8 جنگیں رکوا چکے ہیں اور پاک بھارت معاملے میں ان کے 'ٹیرف ہتھیار' نے اہم کردار ادا کیا۔صدر نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کے خلاف دوسرا بحری بیڑہ بھیج کر فوجی کارروائی کی جائے گی۔

  

مزیدخبریں