کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 972 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 58 ڈالر پر پہنچ گیا۔