اداکارہ راکھی ساونت کی امیتابھ بچن کی شادی کے بارے میں دلچسپ رائے

06:38 PM, 11 Feb, 2026

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اداکار امیتابھ بچن کو اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ ریکھا سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

راکھی ساونت کی بھارتی میڈیا سے گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ جیا بچن کے ملبوسات پر بھی تنقید کرتے ہوئے نظر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل دو شادیاں کرنا عام ٹرینڈ بن چکا ہے، اور وہ امیتابھ بچن سے کہیں گی کہ وہ ریکھا سے شادی کر لیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ امیتابھ بچن نے شادی کے لیے جیا بچن کا انتخاب کیوں کیا اور ریکھا سے کیوں نہیں کیا۔

راکھی نے جیا بچن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کروڑ پتی اور ارب پتی ہیں، لیکن پھر بھی اچھے کپڑے نہیں پہنتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جیا انہیں اپنی سالگرہ میں مدعو کریں تو وہ انہیں تحفے میں ایک خوبصورت سوٹ دیں گی۔

اداکارہ نے جیا بچن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں، تو بہتر ہوگا کہ وہ اپنے بالوں کو ڈائی کروائیں اور چہرے پر بوٹاکس کروائیں۔

راکھی ساونت نے آخر میں کہا کہ اگر کسی نے ان سے پوچھا کہ امیتابھ بچن کے لیے جیا اور ریکھا میں سے کس کا انتخاب کریں گی، تو وہ بلا جھجک ریکھا کا انتخاب کریں گی۔

مزیدخبریں