امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں مندی

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں مندی
کیپشن: امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں مندی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ اُتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسےکی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 176 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔

96da2190c338b61bb2af59d2826cd307

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45881.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.01 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 383 شیئرز کا لین دین ہوا۔