نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیدیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی: دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا ۔

کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کا اسکور ایک وکٹ پر 183 رنز تھا ، اس کے بعد محمد نواز کی جادوئی بولنگ نے بازی پلٹ دی ۔ محمد نواز نے چار وکٹیں اڑا کر کیویز کو جکڑ کر رکھ دیا ۔ نیوزی لینڈ کی آخری آٹھ وکٹیں 78 رنز پر گریں ۔

محمد نواز کے علاوہ نسیم شاہ تین وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمایاں بولر رہے ۔ اسامہ میر اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے سنچری بنائی جبکہ کیوی کپتان کین ولیمسن 85 بنا کر آوٹ ہوئے ۔

مصنف کے بارے میں