ایران آزادی چاہتا ہے، امریکا ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے: صدر ٹرمپ

09:55 AM, 11 Jan, 2026

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایرانی عوام کی مدد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران آزادی چاہتا ہے، جو شاید پہلے کبھی اس سطح پر نہیں دیکھی گئی۔

امریکی صدر کے بیان کے مطابق ایران میں مظاہرے بے قابو ہو چکے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کارروائی پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کو مظاہرین کے قتل کے معاملے پر دھمکی دے چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے فوجی اہداف پر فضائی حملے کا آپشن زیر غور رکھتا ہے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی برادری کی نظریں امریکا اور ایران کی صورتحال پر مرکوز ہیں۔

مزیدخبریں