ایران میں کشیدگی: پاکستان کی مؤثر سفارت کاری عالمی سطح پر نمایاں

10:25 AM, 11 Jan, 2026


امریکہ کے جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے ایران میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مؤثر سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف وینزویلا طرزِ عمل نہ صرف ناکام ہوگا بلکہ جنوبی ایشیا میں ایک سنگین کثیرالجہتی بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

جریدے کے مطابق، پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ضرور ہے، لیکن ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا حامی نہیں۔ پاکستان تشدد کے ذریعے رجیم چینج کو علاقائی انتشار اور عدم استحکام کا سبب سمجھتا ہے۔

مزیدخبریں