او آئی سی نے صومالیہ کی خودمختاری پر حملوں کی ہر کوشش مسترد کر دی

10:37 AM, 11 Jan, 2026

جدہ:جدہ میں صومالی لینڈ کے تنازع پر ہنگامی اجلاس کے دوران او آئی سی وزرائے خارجہ نے صومالیہ کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ پر زور دیا۔ اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تنظیم صومالیہ کی خودمختاری کی مکمل حمایت کرتی ہے اور صومالی لینڈ سے متعلق اسرائیل کے حالیہ اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

سعودی عرب نے بھی اجلاس میں واضح کیا کہ صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

مزیدخبریں