سرگودھا میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

سرگودھا میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

سرگودھا: ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کرنے والے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مجرم یعقوب، غلام رسول اور عمران کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

تینوں مجرموں نے ڈکیتی مزاحمت پر اسلم شاہد، مقدس بی بی اور کلثوم کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تھانہ بھلوال پولیس نے تینوں مجرموں کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کر کے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔

اعلی عدالتوں کی طرف سے سزا بحال رکھنے اور صدر پاکستان کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد تینوں کو پھانسی دے دی گئی۔ مجسٹریٹ کی جانب سے تصدیق کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں