پنجاب: مون سون بارشوں سے 39 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

12:26 PM, 11 Jul, 2025

لاہور :  پی ڈی ایم اے  پنجاب نے رواں سال مون سون بارشوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 39 افراد جاں بحق اور 103 زخمی ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بوسیدہ عمارتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا، جس میں 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ، کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں سے گئے اور  ڈوبنے کے واقعات میں 8 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ 
ادارے نے مزید بتایا کہ صوبے کے زیادہ تر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، تاہم چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کالاباغ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق  مون سون بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں