وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان پر اعلیٰ سطحی اجلاس، دہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

06:15 PM, 11 Jul, 2025

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی بلوچستان نے دہشت گردی واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، بلوچستان میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا اور ان کے خلاف بلاتاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں