اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آئندہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8.4 ارب ڈالر ہے، جس میں سے اب تک 4.8 ارب ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا آئندہ اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، جس کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی اور اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے میں بہتری اور نجکاری پروگرام اہم شرائط میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گردشی قرضے میں کمی، مہنگائی پر قابو پانے اور ماحولیاتی اصلاحات پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پروگرام کے اہداف پر عمل درآمد سے معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مالیاتی نظام میں بہتری لانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا، اصلاحات جاری رکھنے کی شرط
12:40 PM, 11 Jul, 2026