معاشی ترقی کے لیے توانائی کا مضبوط نظام ضروری ہے، اویس لغاری

02:42 PM, 11 Jul, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور بہتر بنانا ہے۔

ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ توانائی کی ضروریات پوری کیے بغیر معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک مضبوط اور پائیدار نظام تشکیل دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جاری اصلاحات کے نتیجے میں توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے، نظام میں بہتری لانے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں