عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا آج آخری روز

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا آج آخری روز
کیپشن: الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک ہو گی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا آج آخری روز ہے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک ہو گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلے پر اعتراضات کے لیے اپیلیں 22 جون تک دائر ہو سکیں گی اور 27 جون تک اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہو گی۔ امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: خواجہ حارث نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہوگئے

واضح رہے کہ اس سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون تھی تاہم الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر اس میں تین دن یعنی 11 جون تک کی توسیع کر دی تھی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔