جسٹن ٹروڈو کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے، امریکی مشیر تجارت

جسٹن ٹروڈو کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے، امریکی مشیر تجارت
کیپشن: ایسے اتحادی بدقسمتی سے سفارتکاری میں بھی شامل ہیں اور ٹرمپ کو پیچھے پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر تجارت پیٹرنیوارو Peter Navarro اور مشیراقتصادیات نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو جہنمی قراردے دیا۔

کینیڈین وزیراعظم کے بیان سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر مشیرتجارت پیٹرنیوارو غصے میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا گولہ گرنے سے 2شہری جاں بحق

امریکی مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ ایسے اتحادی غیرملکی لیڈرجو بدقسمتی سے سفارتکاری میں بھی شامل ہیں اور ٹرمپ کو پیچھے پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔ مشیراقتصادیات نے کہا کہ ٹروڈو نے ٹرمپ پر پیٹھ پیچھے سے وار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں