کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے، حمزہ، سربلند ہو کے رہنا، مریم نواز

کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے، حمزہ، سربلند ہو کے رہنا، مریم نواز
کیپشن: نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے، مریم نواز۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا تماشا ختم ہونے والا ہے۔ انھوں نے حمزہ شہباز کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ سربلند ہو کر رہنا۔

f3ec264886469f7d6322893c8372be17

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے۔ ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔

انھوں نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربلند ھو کے رہنا کیونکہ کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے۔