اسلام آباد: وفاقی بجٹ 26-2025 میں پنشن کی ادائیگیوں کا مجموعی حجم 1055 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال 2024-25 کے تخمینہ 1014 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق، آئندہ مالی سال میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 742 ارب روپے ادا کیے جائیں گے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 66 ارب روپے زائد ہیں۔ سول سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 243 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں بھی تقریباً 9 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب، قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ بھی بڑھ کر تشویشناک حد تک پہنچ چکا ہے۔ حکومت اگلے مالی سال میں مقامی قرضوں کے سود کی ادائیگی کے لیے 7197 ارب روپے مختص کرے گی، جبکہ بیرونی قرضوں کے سود کے لیے 1009 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔