اسلام آباد: وفاقی بجٹ 26-2025 میں سولر پینلز کی مقامی تیاری کے لیے خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں واضح کمی کی گئی ہے، جس سے ملکی سولر انڈسٹری کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ حکومت نے سولر پینل کی مشینری، بیٹریز، اور متعلقہ پارٹس پر ڈیوٹی ختم کر کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کے امکانات پیدا کر دیے ہیں۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ عرصہ قبل سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز زیرِ غور تھی، مگر اب ٹیکس میں چھوٹ سے مقامی صنعت کو مضبوط بنانے اور گاہکوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔