اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
اس اقدام کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ اس سے قبل ہائبرڈ گاڑیوں پر کم جی ایس ٹی کی وجہ سے صارفین میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی تھی، لیکن نئی پالیسی سے یہ رعایت ختم ہو جائے گی۔
آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔