دہشتگردی کیخلاف جنگ، پاکستان امریکہ کا کلیدی شراکت دار قرار

05:41 PM, 11 Jun, 2025

واشنگٹن :امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہا ہے کہ پاکستان انسدادِ دہشتگردی کے میدان میں ایک اہم اور غیر معمولی شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل کوریلا نے اعتراف کیا کہ داعش خراسان کے درجنوں دہشتگردوں کی ہلاکت اور گرفتاری پاکستانی تعاون سے ممکن ہوئیں، جن میں تنظیم کے پانچ انتہائی مطلوب رہنما بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نتیجے میں امریکا کو ایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ جعفر کی گرفتاری میں مدد ملی، جس کی اطلاع آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ذاتی طور پر دی۔ جنرل کوریلا کے مطابق، پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں سرگرم داعش خراسان کو حالیہ مہینوں میں شدید نقصان پہنچا ہے، اور اس کی کارروائیوں میں واضح کمی آئی ہے۔

سربراہ سینٹ کام نے کہا کہ ہمیں بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ تعلقات رکھنے ہوں گے، یہ کوئی دو ٹوک فیصلہ نہیں کہ اگر ایک سے ہوں تو دوسرے سے نہ ہوں۔

مزیدخبریں