کراچی: اوورسیز پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مجموعی طور پر 35 ارب ڈالر وطن منتقل کیے، جو ملکی تاریخ میں ترسیلات زر کا سب سے بلند ریکارڈ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس عرصے میں ترسیلات میں 28.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
صرف مئی 2025 میں، اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر بھجوائے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کی نسبت 16 فیصد اور اپریل کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔
علاقائی اعتبار سے سعودی عرب سے سب 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر، یو اے ای سے 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 59 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے