کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے کے بعد 3345 ڈالر ہو گئی، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 2 ہزار 297 روپے تک پہنچا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی سطح پر افراطِ زر، جیوپولیٹیکل کشیدگی اور مالیاتی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ پاکستان میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بھی اس اضافے کو مزید بڑھا رہا ہے۔