"عید پر بس دل نے بریک مانگا" ، صبا قمر نے تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

06:50 PM, 11 Jun, 2025

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اس عید پر سوشل میڈیا پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک جذباتی اسٹوری میں صبا نے لکھا کہ وہ کئی مہینوں سے لگاتار کام اور سفر میں مصروف تھیں، اس لیے اس بار عید پر اُن کے دل نے "تھوڑا بریک لینے کو کہا"  اور وہ دل کی بات سن گئیں۔

صبا قمر نے کہا کہ اس عید پر انہوں نے نہ نئے کپڑے پہنے، نہ تیار ہوئیں اور نہ ہی کوئی تصویر لی۔ تین دن بس آرام کیا، سر میں تیل لگایا، مزیدار کھانا کھایا اور خاموشی سے دل کی دعائیں مانگیں۔

اداکارہ نے لکھا: "کبھی کبھی ہمیں بس خود کے لیے وقت نکالنا ہوتا ہے۔ اس بار عید میرے لیے وہ وقت تھا۔"

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پھر سے ایکشن میں آ رہی ہیں اور اپنے پروجیکٹس سے سب کو آگاہ کریں گی۔ ساتھ ہی صبا نے مشورہ دیا: "ہمیشہ اپنے دل کی سنو۔"

مزیدخبریں