پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات پر سخت ردعمل، الزامات مسترد

06:56 PM, 11 Jun, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مسلسل جھوٹا بیانیہ گھڑنے میں مصروف ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی اندرونی اور خارجی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی بھی صورت چھپائی نہیں جا سکتیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی سرحد پار دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو سفارت کاری، مذاکرات اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے، تاہم اگر بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بیان کے آخر میں ترجمان نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ پاکستان سے متعلق جنون ترک کرے اور ہوش مندی سے کام لے۔ انہوں نے کہا، "تاریخ ان کی گواہ ہے جو بلند آواز نہیں بلکہ دانشمندی سے فیصلے کرتے ہیں۔"

مزیدخبریں