"مریم نواز کی مقبولیت سے جلنے کے بجائے سندھ پر رحم کریں":عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب

09:00 PM, 11 Jun, 2025

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی مقبولیت سندھ تک پھیل چکی ہے، اور یہی بات بعض حلقوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے عاجزی، خدمت اور مؤثر طرز حکمرانی کو اپنا شعار بنایا، جس کی گونج پنجاب سے نکل کر دیگر صوبوں تک جا پہنچی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا، "اگر سندھ میں واقعی بہترین نظام ہے تو کم از کم کراچی کا کوڑا ہی اٹھالیں۔ دو سے تین بار اقتدار میں آنے کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی فکر نہ کی جائے، یہاں کے عوام کے لیے مسلم لیگ (ن) خود کافی ہے۔ "سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھی عوام کے حال پر رحم کھانا چاہیے۔"

پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بہتری کا کریڈٹ بھی انہوں نے ن لیگ کو دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے ماضی میں مضبوط بلدیاتی نظام دیا تھا اور اب بھی دیں گے۔"

مزیدخبریں