اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم کشمیر سے متعلق بھارتی مؤقف کی کوئی بین الاقوامی وقعت نہیں۔
میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جہاں بھارت کی جانب سے شہریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ صومالی قزاقوں نے ایک کارگو شپ پر پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، جس پر اسلام آباد میں صومالی سفیر کو طلب کرکے پاکستانی شہریوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی جلد رہائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مسائل کے پرامن حل کا خواہاں ہے اور خطے میں کشیدگی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔