گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں مشاورت، تجاویز قیادت کو پیش کرنے کا فیصلہ

12:15 PM, 11 Jun, 2026


گلگت: گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کے درمیان گلگت میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں آئندہ حکومت کی تشکیل کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ممکنہ حکومتی فارمولوں، سیاسی تعاون اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے نمائندوں نے مختلف تجاویز اور آپشنز پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں وفود نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت سازی سے متعلق اپنی اپنی تجاویز اور سفارشات مرکزی قیادت کے سامنے پیش کی جائیں گی، جس کے بعد حتمی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

سیاسی حلقوں کے مطابق گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے اور آئندہ دنوں میں صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں