محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کی تربیت مزید بہتر بنانے کی ہدایت

12:36 PM, 11 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ تربیت اے ایس پیز سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ تربیت و سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے تربیتی نظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اے ایس پیز کو معیاری اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایلیٹ ٹریننگ کے پہلے بیچ کا آغاز جلد کیا جائے گا تاکہ پولیس فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید تربیت ہی مؤثر اور پیشہ ور پولیسنگ کی بنیاد ہے، اور حکومت پولیس کے تربیتی معیار کو عالمی سطح پر ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں