افغانستان میں سکیورٹی بحران سنگین، دہشتگردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید: اقوام متحدہ رپورٹ

12:50 PM, 11 Jun, 2026

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کی صورتحال پر تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ پیش کر دی ہے، جس میں ملک میں سکیورٹی بحران اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی حالات بدستور سنگین ہیں اور مختلف پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایسے واقعات میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن کی مجموعی تعداد 3 ہزار 687 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے بھی ہم آہنگی ظاہر کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

مزیدخبریں