مہمند میں کارروائی، ہلاک دہشتگرد کے افغان شہری ہونے کا انکشاف

01:25 PM, 11 Jun, 2026

مہمند: سکیورٹی فورسز نے مہمند میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کے افغان شہری ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کی شناخت عمر بلال کے نام سے کی گئی ہے اور اس کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ملنے والے سامان میں افغان شناختی کارڈ، غیر ملکی کرنسی، جدید اسلحہ اور خودکش جیکٹ شامل تھی۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں