نئی دہلی / کابل: ایک بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی رابطے بتدریج بڑھ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں اپنے اسٹریٹجک اور سکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف سطحوں پر رابطے قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داخلی سیاسی دباؤ کے باوجود بھارت نے افغان طالبان کے ساتھ محدود سفارتی روابط میں اضافہ کیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت خطے میں اپنے سکیورٹی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے افغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کاری کو اہم سمجھتا ہے۔