لاہور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام متاثر، متعدد علاقے زیرِ آب

06:57 PM, 11 Jun, 2026

لاہور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام متاثر، متعدد علاقے زیرِ آب
لاہور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام متاثر، متعدد علاقے زیرِ آب

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں اچانک ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے شہری زندگی کو متاثر کر دیا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

بارش کے نتیجے میں متعدد نشیبی علاقے اور اہم شاہراہیں زیرِ آب آ گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  

بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعلقہ اداروں نے بجلی کی بحالی اور نکاسیٔ آب کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں