کراچی: تانبے کی قیمتوں مسلسل کمی

کراچی: تانبے کی قیمتوں مسلسل کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں تانبے کے نرخ گرنے کا عمل گزشتہ روز بھی جاری رہا۔لندن میٹل ایکسچینج (ایل ایم ای)میں تانبا(کاپر)کی آمدہ تین ماہ کے لئے فیوچر ٹریڈینگ کے دوران تانبے کی فی ٹن قیمت1.4فیصد کمی کے ساتھ 5690 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئی۔

گذشتہ ماہ تانبے کے نرخ 6204 ڈالر فی ٹن تک بڑھ گئے تھے البتہ گذشتہ ہفتے سے اس کے نرخ گرنے کا عمل شروع ہوا ،لندن میٹل ایکسچینج میں زنک 2673 ڈالر فی ٹن اور المونیم 1868ڈالر فی ٹن رہا۔شنگھائی فیوچر ایکس چینج میں کاپر کی قیمت 46,400 یوا?ن(6710 ڈالر)فی ٹن پر بند ہوئی۔

مصنف کے بارے میں