مریم نواز کو سونے کے تاج اور ہار کے بعد اب عمران خان کو بھی کارکنوں کی جانب سے سونے کا بلا پیش کیا جائے گا

مریم نواز کو سونے کے تاج اور ہار کے بعد اب عمران خان کو بھی کارکنوں کی جانب سے سونے کا بلا پیش کیا جائے گا

فیصل آباد: متوالوں نے مریم نواز کو سونے کے تاج اور ہار پہنائے تو کھلاڑی بھلا کہاں پیچھے رہنے والے تھے اورکپتان کیلئے سونے کا بلا بنوا لیا۔سابق یوتھ ونگ پنجاب میاں احمد سلیم پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو سونے کا بلا گفٹ کریں گے اور سونے کا بلا چناب چوک میں ممبر شپ کیمپ کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیاست میں پیسے کی بہار کا زمانہ گیا،اب تو سیاست پرسونے کا نکھار آ رہا ہے اورمریم نواز کو سونے کے تاج اور ہار پہنانے کا سلسلہ شروع ہوا تو کھلاڑیوں نے کپتان کیلئے سونے کا بلا بنوا لیا اور یہ بلا آج عمران خان کو فیصل آباد آمد پر پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو ہیروں سے جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا 

یاد رہے کہ مریم نواز نے تو سارے قیمتی تحائف پارٹی فنڈ میں جمع کرانے کا کہہ رکھا ہے اور اب دیکھتے ہیں کپتان کا بلا پی ٹی آئی کے خزانے میں آتا ہے یا شوکت خانم ہسپتال کیلئے عطیہ جائیگا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے دھوبی گھاٹ میں ہونے والے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں لیگی کارکن شوکت علی رانا نے 12 تولے سونے کا ہارمریم نواز کو پیش کیا تھا جبکہ شوکت علی رانا کے مطابق ہار میں قیمتی پتھر بھی جڑے ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ 24 فروری کو سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کے موقع پر مریم نواز کو سرگودھا کے میئر کی جانب سے ہیروں سے جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا تھا، جسے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے ایک فلاحی تنظیم کو عطیہ کر دیا تھا۔