پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ مدثر خان تھا:بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ مدثر خان تھا:بھارتی میڈیا کا دعویٰ
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی:بھارت نے عادل احمد ڈار ،مولانا عبد الرشید غازی کے بعد پلوامہ حملے کا ایک اور ماسٹر مائنڈ مارنے کا عویٰ کردیا۔

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ روز ترل میں مارئے گئے مدثر خان کو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدثر احمد خان نے 2017میں گروہ میں شمولیت اختیار کی،مدثر احمد نے حملے کے لیے گاڑی اور بارود فراہم کیا۔

23 سالہ مدثر احمد کاخان عرف محمد بھائی کا تعلق پلوامہ سے ہے جبکہ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک الیکٹریشن اور گریجوایٹ ہے،خود کش حملہ آور عادل ڈار مسلسل مدثر خان سے رابطے میں تھا،نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے 27 فروری کو مدثر خان کے گھر کی تلاشی لی ۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ مدثر خان سنجوان دہشتگرد حملے میں بھی ملوث تھا جبکہ فروری 2018 میں سنجوان حملے میں 6 اہلکار اور شہری ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے پہلے بھارت نے پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ غازی رشید ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ بھارت کامران اور بلال احمد کے دہشتگرد ہونے کا دعویٰ بھی کرچکا ہے۔